انمکت چند بگ بیش لیگ میں کھیلنے والے پہلے ہندوستانی
RushdaInfotech
November 5th 2021
urdu-news-paper

نئی دہلی۔ 4نومبر (یو این آئی) ہندوستان کے انڈر۔19کے سابق کپتان انمکت چند آسٹریلیا کی بگ بیش ٹی۔20 لیگ میں میلبورن رینیگیڈس کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے۔ 28 سالہ انمکت بگ بیش لیگ میں کھیلنے والے پہلے ہندوستانی مرد کھلاڑی ہوں گے۔ تاہم اس سال ہی انہوں نے ہندوستان کی ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ کر امریکہ کی چھوٹی اور بڑی لیگ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ بگ بیش لیگ میں کل 8 خواتین ہندوستانی کرکٹرز پہلے ہی کھیل رہی ہیں جن میں ہرمن پریت کور، جمائما روڈریگس، اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما شامل ہیں۔انمکت نے بتایاکہ "مجھے بگ بیش دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ پوری دنیا کے کرکٹرز اس میں کھیلنے آتے ہیں۔ یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور میں ہمیشہ اس میں کھیلنا چاہتا تھا۔ میں اب آگے دیکھ رہا ہوں۔ میں ٹیم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہوں۔ ”میں ٹرافی جیتنا چاہتا ہوں۔“