آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شرمناک شکست دے دی

RushdaInfotech November 5th 2021 urdu-news-paper
آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے شرمناک شکست دے دی

دوبئی:4 نومبر(ایجنسیز) آسٹریلیا نے آج یہاں ٹی 20-عالمی کپ کے سوپر 12-میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ دوبئی میں کھیلے گئے ٹی 20-ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست ِ فاش دے دی ہے۔ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیاگیا 74 رن کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پرصرف 6.2 اوور میں پارکرلیا۔میچ شروع ہوا تو آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اس کے بعد بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ اوپنرز کوئی رن بنائے بغیر صرف 6کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے جب کہ ون ڈاؤن آئے کھلاڑی بھی صرف ایک رن بناکرپیولین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جارحانہ حکمت عملی کی بدولت بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر وکٹ پرٹک نہ سکا اور پوری ٹیم صرف 15اوورمیں صرف73 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے صرف3کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ اوپنر محمد نعیم 17، کپتان محموداللہ17 اور شمیم حسین نے 19 رن کی اننگز کھیلی جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 5 وکٹ حاصل کئے۔آسٹر یلیا کے لئے یہ کوئی بڑا اسکور نہیں تھا۔اس نشانہ کو پار کرنے کیلئے اسے 6.2 سے زیادہ اوور کی ضرورت نہیں پڑی۔اس کے لئے آرون فنچ نے سب سے زیادہ 40 رن بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر اور مشل مارش نے بالترتیب 18اور 16 رن اسکور کئے۔ فاتح ٹیم کے دو وکٹ شارف الاسلام اور تسکین احمد نے لیے۔ اس طرح آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جانے کے اپنے امکانات مزید بڑھا لیے ہیں۔اس کے بر خلاف بنگلہ دیش کی امیدیں ختم ہو چکی ہیں۔


Recent Post

Popular Links