آرین خان کیلئے شیو سینا پہنچی سپریم کورٹ

RushdaInfotech October 20th 2021 urdu-news-paper
 آرین خان کیلئے شیو سینا پہنچی سپریم کورٹ

نئی دہلی-19/اکتوبر (آئی این ایس)شیوسینا نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے،جس میں ممبئی کروز ڈرگس پارٹی میں گرفتار آرین خان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے- وہیں ممبئی میں این سی بی کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے- درخواست میں آرین خان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے تئیں عدالت عظمیٰ کے موجودہ جج سے تحقیقات کیلئے حکم کا مطالبہ کیا گیا ہے - آئین کے آرٹیکل32 کے تحت ایک عرضی دیتے ہوئے وزیر مملکت کے درجہ یافت کشور تیواری نے چیف جسٹس این وی رمن سے اس معاملے میں اعلیٰ ترجیحی بنیاد پر مداخلت کرنے کی اپیل کی - انہوں نے کہاکہ پچھلے تقریباًدو سالوں سے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے ساتھ این سی بی ایک جانبدارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، اور فلمی شخصیات، ماڈلز اور دیگر مشہور شخصیات کو ہراساں کیا جا رہا ہے - خیال رہے کہ آرٹیکل32 کے تحت سپریم کورٹ اور چیف جسٹس آف انڈیا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق ہر معاملہ کا نوٹس لینے کے پابند ہیں، جیسا کہ آئین کے شق نمبرIII کے تحت ضمانت دی گئی ہے-
انہوں نے کہا کہ این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت (ممبئی) نے آرین خان اور دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواست کو20اکتوبر تک عام تعطیل کی وجہ سے ملتوی کئے جانے سے ملزمان کی توہین ہوئی ہے -


Recent Post

Popular Links