ہندوستان ایک ارب ٹیکہ کاری کی طرف گامزن

RushdaInfotech October 20th 2021 urdu-news-paper
ہندوستان ایک ارب ٹیکہ کاری کی طرف گامزن

نئی دہلی، 19 /اکتوبر (یو این آئی) سیاسی مخالفت، افواہ، توہم پرستی، بنیادی ڈھانچے کی کمی اور بین الاقوامی تجارتی دباؤ اور جغرافیائی رکاوٹوں کے باوجود ہندوستان، کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں ایک ارب کووڈ ٹیکے لگانے کے جادوئی اعدادوشمار کو حاصل کرنے والا ہے۔تازہ اعدادو شمار کے مطابق منگل کو ہندوستان میں 99کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہے۔ ملک کی تقریباً 95فیصد اہل آبادی کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ یہ آبادی یورپی یونین کے تمام ممالک اور پورے امریکہ کی مجموعی آبادی کے تقریباً برابر ہے۔اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ ریاستوں کو اب تک 102کروڑ ٹیکوں کی فراہمی کی جاچکی ہے جبکہ دس کروڑ سے زیادہ ٹیکے فراہمی کے عمل میں ہیں۔ ملک میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو مفت کووڈ ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔ گوا، سکم، چندی گڑھ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش جیسی چھوٹی ریاستوں میں پوری اہل آبادی کو کم از کم ایک کووڈ ٹیکہ لگ چکا ہے۔ دوسری طرف اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، آندھراپردیش تملناڈو اور کرناٹک جیسی بڑی ریاستوں میں ٹیکہ کاری مہم تیزی سے چل رہی ہے حالانکہ شمال مشرقی ریاستوں اور کچھ پہاڑی ریاست میں ٹیکہ کاری کی مہم رفتار سست ہے -
جغرافیائی رکاوٹوں کی وجہ سے دور دراز میں آباد آبادی تک کووڈ ٹیکہ پہنچانا مشکل ہورہا ہے۔ ان ریاستوں میں ٹیکہ کاری کے مقامات تک کووڈ ٹیکہ پہنچانے کیلئے ڈرون خدمات لی جارہی ہیں۔شمال مشرقی ریاستوں میں ٹیکہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے موبائل فون، ٹی وی، مکسر گرائنڈر جیسی چیزیں دینے کا لالچ دیا جارہا ہے


Recent Post

Popular Links