اقلیتی طبقہ کو تعلیمی میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے:نارائن سوامی

RushdaInfotech October 19th 2021 urdu-news-paper
اقلیتی طبقہ کو تعلیمی میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے:نارائن سوامی

وجیاپورہ:18/اکتوبر (عبدالمعید۔نامہ نگار) اقلیتی طبقہ کو تعلیمی میدان میں آگے آنے کی بہت ضرورت ہے،حکومت کی جانب سے جو بھی سہولتیں دی جاتی ہیں ان کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی نسرگانارائن سوامی نے کیا۔انہوں نے یہاں دیونہلی روڈ پر واقع مولاناآزادانگلش میڈیم اسکول کے احاطہ میں 57.2/لاکھ روپیوں کی لاگت سے 4/نئے کمروں اور بیت الخلا کے تعمیری کا م کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چائیے کہ اپنے بچوں کو کسی بھی صورت میں بنیادی تعلیم دینے کے بعد اعلیٰ تعلیم ضرور دلانا چائیے۔بغیر علم کے انسان کی زندگی اندھیرے جیسے ماحول میں گزرتی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں بہترین اساتذہ کو ہی منتخب کیاجاتاہے،سرکاری اسکولس پرائیویٹ اسکولوں سے کم نہیں ہیں۔والدین کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے متعلق تحقیقات کرکے جانکاری رکھیں۔ اس موقع پر رسمی پوجا کے بعد جامع مسجد کے خطیب وامام آمیرندوی نے تلاوت قرآن اور دعا کی۔اس موقع پر ٹاؤن میونسپل صدر راجیشوری بھاسکر، نائب صدر کیشوپا،جے ڈی ایس مینارٹی تعلقہ صدر آصف پاشاہ،اسکول کی میر معلمہ پریادرشنی،کمیٹی کے رکن اکبر بیگ،انیس الرحمٰن،شفیع اللہ،محبوب پاشاہ، کونسلرس اوردیگر موجود رہے۔


Recent Post

Popular Links