ایڈی یورپاکی عوامی تحریکوں میں کروبا طبقے کاتعاون اہم رہاہے:راگھویندرا

RushdaInfotech October 19th 2021 urdu-news-paper
ایڈی یورپاکی عوامی تحریکوں میں کروبا طبقے کاتعاون اہم رہاہے:راگھویندرا

شکاری پور:18/اکتوبر (سالارنیوز)تعلقہ میں بی ایس ایڈی یورپاکے تمام عوامی وفلاحی تحریکوں میں کروبا طبقہ کا تعاون اہم رہاہے،اس کے بدلے میں ایڈی یورپانے بھی اپنے دور اقتدار میں طبقے کی ترقی کیلئے جتنابھی ممکن ہوسکے کام کیا اور ہر طرح سے امداد فراہم کی۔یہ بات رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کہی۔انہوں نے یہاں گذشتہ روز تعلقہ کے ہوساموگولگیرے میں واقع شری بیرالنگیشورامندر میں نوراتری کے پیش نظر ایک ہفتے تک چلائے گئے مختلف مذہبی پروگراموں کے اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کروبا طبقے کو سیاسی اور تعلیمی میدان میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ایڈی یورپانے اس طبقے کیلئے کام کیاہے۔ راگھویندرانے کہاکہ ہر بار انتخابات کے دوران پرچہ نامزدگی داخل کر نے سے قبل ایڈی یورپا اسی مندر پہنچ کر پوجا کرکے آشیرواد لینے کے بعدہی آگے کی کارروائی انجام دیتے آرہے ہیں۔ایسے مقدس مقام پر نوراتری کے موقع پر مخصوص پروگراموں کا انعقاد کیاگیاہے اور اس میں مجھے شرکت کرنے کا موقع ملاہے،جو نہایت خوشی کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کرانتی ویرا سنگولی رائنا کا مجسمہ نصب کئے جانے کا مطالبہ ٹاؤن کے عوام کا رہاہے اس سلسلے میں حکومت سے منظوری حاصل کرنے کیلئے کابینہ اجلاس میں تجویز پیش کی جائے گی۔اس کے علاوہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوراکا مہادیوی کی یادگاریں قائم کرنے کے بارے میں بھی حکومت سے منظوری طلب کی جائے گی۔اس موقع پرتعلقہ کروبا سماج کے صدر راجناکباڈی نے کہاکہ ایڈی یورپاکی سیاسی ترقی میں کروبا طبقے کا کردار اہم رہاہے۔اسی طرح ایڈی یورپانے بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہ کر کروبا طبقے کی ترقی کیلئے تعاون کیاہے۔دیوراج ارس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ڈائرکٹر کے ہالپا،سابق ٹاؤن منسپل کونسل کے صدر ٹی ایس موہن،تعلقہ پنچایت کے سابق صدر ہنومنتپا،ضلع پنچایت کی سابق رکن رینوکاور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links