بی جے پی انتقام کی سیاست میں ملوث:شرد پوار

RushdaInfotech October 14th 2021 urdu-news-paper
بی جے پی انتقام کی سیاست میں ملوث:شرد پوار

ممبئی:13/اکتوبر (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھگوا پارٹی انتقام کی سیاست میں ملوث ہے۔ مسٹر پوار نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن، نارکوٹکس کنٹرول بیورو اور ایسی دیگر ایجنسیوں کا ملک بھر میں سیاسی انتقام لینے کیلئے غلط استعمال کررہی ہے۔


Recent Post

Popular Links