ہندوستان چھوڑنے والے مسلمانوں کی پاکستان میں بھی کوئی حیثیت نہیں: بھاگوت

RushdaInfotech October 13th 2021 urdu-news-paper
ہندوستان چھوڑنے والے مسلمانوں کی پاکستان میں بھی کوئی حیثیت نہیں: بھاگوت

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ تقسیم کے بعد جو مسلمان ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان گئے تھے ان کی کوئی حیثیت پاکستان میں بھی نہیں ہیانہوں نے کہا کہ جو ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں،وہ صرف ہندوستان کے ہیں۔موہن بھاگوت نے کہا کہ ہماری عبادت کا طریقہ مختلف ہے، لیکن آبا اجداد ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تقسیم کے بعد پاکستان گئے انہیں وہاں کوئی مقام نہیں ملا۔آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ویر ساورکر پر لکھی کتاب کے اجرا کے دوران کہا کہ آج کے دور میں ہندوستان میں واقعی ساورکر کے بارے میں صحیح معلومات کا فقدان ہے۔ یہ ایک مسئلہ ہے۔موہن بھاگوت نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ویر ساورکر کو بدنام کرنے کی مہم چل رہی تھی۔ اب اس کے بعد سوامی وویکانند، سوامی دیانند سرسوتی اور یوگی اروند کو بدنام کرنے کی کوشش کی جائے گی، کیونکہ ساورکر ان تینوں کے خیالات سے متاثر تھے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے کی سلامتی اور وقار خود اسی ملک سے وابستہ ہے۔


Recent Post

Popular Links