مصنوعی دل نے قدرتی دل کو ھڑکایا

RushdaInfotech October 6th 2021 urdu-news-paper
مصنوعی دل نے قدرتی دل کو ھڑکایا

نئی دہلی۔ 5 /اکتوبر (یو این آئی) پرائیویٹ سیکٹر کی اسپتال سیریز فورٹیس ہارٹ اینڈ ویسکولر انسٹی ٹیوٹ میں عراق سے تعلق رکھنے والے ایک 54 سالہ شخص کے مرتے ہوئے قدرتی دل کو ایک مصنوعی دل کی مدد سے دوبارہ دھڑکنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ ملک میں اس طرح کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ ورٹیس ہارٹ اینڈ ویسکولر انسٹی ٹیوٹ، نوئیڈا اسپتال کے ڈاکٹر اجے کول نے منگل کو یہاں بتایا کہ عراق سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو اسپتال میں مصنوعی دل لگایا گیا ہے۔


Recent Post

Popular Links