سرکاری ٹرانسپورٹ ملازم کی بیوی اور بچوں کی خود کشی حکومت ہی قاتل ہے،کمار سوامی کی تنقید

RushdaInfotech October 5th 2021 urdu-news-paper
سرکاری ٹرانسپورٹ ملازم کی بیوی اور بچوں کی خود کشی حکومت ہی قاتل ہے،کمار سوامی کی تنقید

بنگلورو۔ 4/اکتوبر (سالارنیوز)نلمنگل میں سرکاری ٹرانسپورٹ کے ملازمی کی بیوی اور اس کے بچے خود کشی کرگئے۔ اس دل دہلانے والے واقعہ کی راست ذمہ دار ریاستی بی جے پی حکومت ہے۔ یہ الزام جے ڈی ایس لجسلیٹو پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے عائد کیا ہے۔مشن 123کارگاہ سے قبل اخباری نمائندوں سے انہو ں نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران کورونا سے متاثر ہوکر مرنے والے سرکاری ملازم کے کنبہ کو 6مہینوں کے اندر ہمدردی کی بنیاد پر روزگار فراہم کرتے ہوئے راحت پہنچانا چاہئے، لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔ اس کے علاوہ کووِڈ وارئیر کو دی جانے والی راحت بھی پہنچائی نہیں گئی۔ اس کی بیٹی کو ڈیوٹی بھی نہیں دی گئی۔ وہ گھر کتنی مشکل سے گزرا ہوگا اس کا اندازہ حکومت کو نہیں ہے۔ اس ملازم کے سارے کنبہ کی جان چلی گئی۔ اس ملازم کے کنبہ کی جان لینے والی حکومت ہے۔ اس لئے اس حکومت کو قاتل سرکار کہنا کچھ غلط نہیں ہوگا۔ اس حادثہ کو حکومت روک سکتی تھی، اگر یہ سب کچھ ہونے سے پہلے اس کنبہ کو معاوضہ دیا جاتا تو اتنا بھیانک اور دل دہلانے والا واقعہ پیش نہیں آتا۔ تینوں قیمتی جانیں بچ جاتیں، ایسے معاملات کو حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں ہونا چاہئے۔ اس معاملہ میں حکام کی کاہلی اور مجرمانہ خاموشی ابھر کر سامنے آئی ہے۔ اس معاملہ سے متعلق تمام افسروں کو معطل کیا جانا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ کو چاہئے کہ اس واقعہ سے عبرت لیتے ہوئے آئندہ پیش آنے والے اس قسم کے واقعات پر قابو پائے۔ بروقت معاوضہ فراہم کرتے ہوئے بہت ساری جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔


Recent Post

Popular Links