دوسری پارٹی سے آنے والوں کوبہوکی مانند شوہرسمیت گھروالوں کااعتمادحاصل کرناہوتاہے:سدھاکر

RushdaInfotech October 5th 2021 urdu-news-paper
دوسری پارٹی سے آنے والوں کوبہوکی مانند شوہرسمیت گھروالوں کااعتمادحاصل کرناہوتاہے:سدھاکر

بنگلور۔4اکتوبر(سالارنیوز)ریاستی وزیرصحت ڈاکٹرکے سدھاکرنے کہاکہ بی جے پی میں دوسری پارٹی سے شامل ہونے والے گھرکی بہوکی مانندہوتے ہیں،بہوکی طرح دل بدلی کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہونے والو ں کوسب کاخیال رکھنااوران کوخوش کرناہوتا ہے۔اس طرح بہوکی مانندتمام کواعتمادمیں لیناپڑتاہے۔اخباری نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پرکانگریس سے بی جے پی جے میں شامل ہونے والے سدھاکرنے کہاکہ گھرکی بہواپنے شوہر،ساس سمیت تمام گھروالوں کااعتمادحاصل کرناہوتاہے۔یہی وجہ ہے دل بدلی کرکے بی جے پی میں آنے والے نہایت ایمانداری اورمحنت سے کام کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کانگریس میں شامل نہیں ہورہے ہیں،اس قسم کاکوئی ڈربھی ہم کونہیں ہے۔


Recent Post

Popular Links