ایشورپا بیڈ تیار کریں تو اسپتال میں ایڈمٹ ہوجاؤں گا: شیوکمار

RushdaInfotech October 5th 2021 urdu-news-paper
ایشورپا بیڈ تیار کریں تو  اسپتال میں ایڈمٹ ہوجاؤں گا: شیوکمار

بنگلورو۔4/اکتوبر (سالارنیوز) ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کے ایس ایشورپا جتنی جلدی اسپتال میں بیڈ تیار کریں گے میں فوری طو رپر ایڈمٹ ہوجاؤں گا۔ یہ طنز کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کیا۔بروز اتوار اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہو ں نے کہا کہ وزارت ملنے کے بعد کسی وزیر نے کہا تھا کہ 24گھنٹوں کے اندر کانگریس کے 5بڑے لیڈرس کو بی جے پی میں شامل کرلوں گا۔نلیش کمار کٹیل نے کہا تھا کہ 20/اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے قطار میں کھڑے ہوئے ہیں۔ہم نے کسی بھی موقع کہیں یہ کہا ہے کہ دوسری پارٹی کے رکن اسمبلی کو کانگریس میں شامل کرلیں گے۔ ہماری سیاست ہم کررہے ہیں، اس سے بی جے پی والوں کو خوف کیوں ہے؟ بی جے پی والے مجھے ذہنی طور پر بیمار بنا کراسپتال میں داخل کرانا چاہتے ہیں۔ اگر وہ بیڈ تیار کریں تو مجھے اسپتال جانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ شیوکمار نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہو یا جنتادل میں وکایگا اور لنگایت کے علاوہ کسی اور طبقہ کو اقتدار دینے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس طرح اقتدار فراہم کرنے کی ان کے پاس کوئی مثال نہیں ہے، اگر ہوتی تو تاریخ بن جاتی۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری پارٹی وقتاً فوقتاً متعلقہ طبقہ کو قیادت دیتے ہوئے سیاست میں حصہ داری فراہم کرتی آئی ہے۔ سیاست میں حصہ داری کے لئے پارٹی نے ریزرویشن دیا ہے۔ ”مجھے کسی سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے، میں پارٹی کے لئے کام کرتا رہوں گا۔“


Recent Post

Popular Links