شہر میسورمیں دسہرہ تقریبات کے موقع پر سٹی کارپوریشن کی طرف سے 24x7پاکی و صفائی کااہتمام

RushdaInfotech October 5th 2021 urdu-news-paper
شہر میسورمیں دسہرہ تقریبات کے موقع پر سٹی کارپوریشن کی طرف سے 24x7پاکی و صفائی کااہتمام

میسور: 4/اکتوبر (پیر پاشاہ۔نامہ نگار)دسہرہ تقریبات کا آغاز ہونے صرف 3دن باقی رہ گئے ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس لئے شہر میسور کو پاک و صاف رکھنے میسور سٹی کارپوریشن نے دن رات 24 x7پاکی و صفائی کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔خاص کر عمارتوں کی تعمیر سے پڑنے والے کوڑا کرکٹ، اینٹ اور پتھر کو اٹھانے کی جانب خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ بروز پیر حلقہ چامراجہ کے رکن اسمبلی ایل ناگیندرا اور مئیر سنندا پھلانیترا نے میسور کے دوڈ کیرے میدان میں سٹی کارپوریشن کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کا افتتاح کیا۔ کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرڈی جی ناگراج نے بتایا کہ میسور سٹی کارپوریشن کے صفائی کرمچاریوں کو تین بیاچوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی بیاچ صبح 6 تا دوپہر 2بجے، دوسری بیاچ دوپہر 2 تا رات9بجے اور تیسری بیاچ رات 9 تا علی الصباح6بجے تک پاکی و صفائی کاکام انجام دے گی۔اس کے علاوہ میسور سٹی کارپوریشن کی ایک اور ٹیم سارے شہر کا معائنہ کرے گی اور جب بھی انہیں کہیں کوڑا کرکٹ اور عمارتوں کا تعمیری ویسٹ اینٹ، سیمنٹ اور پتھر نظر آئیں تو وہ صفائی کرمچاریوں کی ٹیم کو آگاہ کریں گے، جسے میسور سٹی کارپوریشن کی جانب سے مقرر کردہ جگہ کومنتقل کردیا جائے گا۔میسور سٹی کارپوریشن کے زونل ہیلتھ آفیسر اور اسسٹنٹ انجینئرس سارے شہر کی نگرانی کریں گے۔میسور کے ڈپٹی مئیر انور بیگ، میسور سٹی کارپوریشن کے کمشنر لکشمی کانت ریڈیاور دوسرے کارپوریٹرس اس موقع پر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links