صرف کانگریس پارٹی سے ہی تمام طبقات کو اقتدار ممکن:شیوکمار

RushdaInfotech October 5th 2021 urdu-news-paper
صرف کانگریس پارٹی سے ہی تمام طبقات کو اقتدار ممکن:شیوکمار

دیونہلی: 4/اکتوبر(سالارنیوز)صرف کانگریس پارٹی سے ہی تمام طبقات کے لوگوں کو اقتدار حاصل ہوسکتاہے۔ریاست میں بی جے پی اور جے ڈی ایس پارٹیوں میں لنگایتوں اور وکلیگاطبقے کے سواکسی اور طبقے کو اہم عہدہ فراہم کئے جانے کی کوئی مثال نہیں ہے۔ان پارٹیوں کی کوئی تاریخ بھی نہیں ہے۔یہ بات کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہی۔انہوں نے یہاں کانگریس پارٹی کے گانیگاکنونشن میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے تعلق سے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی طرف سے دئے گئے بیان پر اپنارد عمل ظاہر کرتے ہوئے شیوکمارنے کہا کہ انہیں گھبراہٹ ہورہی ہے یانہیں اس بات سے خود ایچ ڈی کمار سوامی واقف ہیں،سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے اس طرح کی بیان بازی کی ہے،اس کو وہ سنجیدگی سے نہیں لیں گے۔ مگر کمارسوامی سے اتنی گذارش ضرورکریں گے کہ اس ریاست کی تاریخ کا ایک بار ضرور مطالعہ کریں۔ دیوراج ارس،بنگارپا،ویرپاموئیلی،دھرم سنگھ،گنڈوراؤاور سدارامیاکی قیادت والے سماج یاطبقے کو کسی اور پارٹی کی طرف سے نمائندگی دی گئی ہے؟۔تمام طبقات کو یکساں حق اور اقتدار صرف کانگریس پارٹی سے ہی ممکن ہے۔ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے ہر وقت مختلف طبقات کے لیڈروں کوقیادت اور سیاسی نمائندگی دی ہے۔ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ ریاستی وزیر کے ایس ایشورپانے مجھے مینٹل ہاسپٹل میں داخل ہونے کا مشورہ دیاہے، اگر وہ بیڈ کا انتظا م کروائیں تو ضرورمینٹل ہاسپٹل میں داخلہ لیں گے۔


Recent Post

Popular Links