جے ڈی ایس کا مشن 123کامیاب نہیں ہوگا:رکن پارلیمان

RushdaInfotech October 5th 2021 urdu-news-paper
جے ڈی ایس کا مشن 123کامیاب نہیں ہوگا:رکن پارلیمان

چکبالاپور:4/ اکتوبر (نامہ نگار)ودھان سبھا کیلئے ہونے والے ہر الیکشن میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت ملنے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ رام کرشنا ہیگڈے اور ویریندرا پاٹل کے دور میں ہی120سیٹں حاصل نہیں ہوسکی تھیں، اس کے باوجود جے ڈی ایس مشن123- کے نام سے ابھی سے کوشش شروع کردی گئی ہے، اس سلسلہ میں آنے والا وقت ہی بتاسکے گا کہ کیا ہوگا۔ یہ بات رکن پارلیمان بی ا ین بچے گوڈا نے کہی۔انہوں نے تعلقہ کے ڈسکوری ولیج میں منعقد کئے یکو ٹورزم کے پروگرام میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ودھان سبھا کے انتخابات سے دو سال پہلے ہی جے ڈی ایس اکثریت حاصل کرنے کی کوشش شروع کی ہے۔ اس ریجنل پارٹی کیلئے دیوے گوڈا ہی سربراہ ہیں، ان کے فرزند کمار سوامی دو بار وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں، ان کی کوشش ہورہی ہے کہ اس ریجنل پارٹی کو اقتدار پر لایا جائے۔ اس کیلئے لیڈروں اور کارکنوں کو تربیت دیناشروع کردیا ہے اور ا میدواروں کو تیار کیا جار ہے۔ان کی یہ کوشش کہاں تک رنگ لائے گی یہ آنے والا وقت ہی بتاپائے گا۔ بی جے پی والوں کو طالبان سے جوڑنے کے سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے رکن پارلیمان بی ین بچے گوڈا نے کہا کہ ان کو بچوں جیسی بات نہیں کرنی چاہئے اس طرح کے بیانات سے ان کے وقار کو دھکا پہنچے گا۔ بھارت ایک بڑا دستوری ملک ہے اور ہمارے ملک اور طالبان کا موازنہ کرنا درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی سے ہر ایک کو بہت ہی سہولت فراہم ہوسکے گی۔ ضلع کے باگے پلی اور گڈی بنڈہ تعلقوں کو ایم پی لیاڈ(ممبر آف پارلیمنٹ لوکل ایئریا ڈیولپمنٹ فنڈ)میں سب سے زیادہ گرانٹ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 40 قریوں کی آدرش گرام کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے اور باگے پلی تعلقہ کے گولور میں 4کروڑ کی لاگت سے پی ایچ سی کی تعمیر کیلئے منظور ی دی گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links