کولارضلع کانگریس اجلاس،ووٹر فہرست پر توجہ دینے کی ہدایت

RushdaInfotech October 5th 2021 urdu-news-paper
کولارضلع کانگریس اجلاس،ووٹر فہرست پر توجہ دینے کی ہدایت

کولار:4/اکتوبر(نامہ نگار)ضلع کانگریس دفتر میں آج شام 4بجے ضلع کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد ہوا،جس کی صدارت ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چندراریڈی نے کی۔مہمانان خصوصی کے طور پر ریاستی کانگریس کے نگران کار صدر رام لنگاریڈی،رکن کونسل گووندراجو،سابق مرکزی وزیر منی اپا،سابق چیرمین کرناٹک لیجس لیٹوکونسل وی آر سدرشن،مالور کے رکن اسمبلی ننجے گوڈا،رکن کونسل نصیر احمد،ووٹر لسٹ کمیٹی کے چیرمین بیلور کرشناکے علاوہ سابق ریاستی وزیر کے اے نثار احمد اوردیگر موجود تھے۔اس اجلاس میں رکن کونسل گووند راج نے کہاکہ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے ریاست بھر میں کانگریس پارٹی لیڈروں اورکارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ ووٹر لسٹ کا کام جاری رکھیں اور 18سال کی عمر کے تما م نوجوان لڑکے لڑکیوں کے نام ووٹر لسٹ میں شامل کرائیں ان کے علاوہ جن افراد کے نام ووٹر لسٹ سے چھوٹ گئے ہیں ان کے نام بھی درج کرائیں۔ایم ایل سی نصیر احمد نے بتایا کہ ووٹر لسٹ کے معاملے میں افسر، مسلمانوں کے ناموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔اکثر دیکھاگیاہے ووٹرلسٹ سے نام غائب کردیاجاتاہے۔رام لنگاریڈی نے کہا کہ چناؤ کے وقت ہزاروں مسلمانوں کے نام ووٹر لسٹ سے ڈلیٹ کردئے جاتے ہیں،اس سلسلے میں پارٹی کارکنوں کو ابھی سے بیدار رہناہوگا اور ووٹر فہرست کی تیاری میں نمایاں کام انجام دیناہوگا۔اس اجلاس میں ضلع بھر کے کانگریس لیڈرس شریک تھے۔


Recent Post

Popular Links