اعلانات و مراسلات

RushdaInfotech October 2nd 2021 urdu-news-paper
اعلانات و مراسلات

مجالس تفسیر قرآن کریم
بنگلورو۔(راست) مورخہ 2/اکتوبر بروز ہفتہ مفسرقرآن مولانا محمد ادریس القاسمی آسان عام فہم انداز میں تفسیرقرآن کریم بیان فرمائیں گے۔ پہلی مجلس بروز ہفتہ صبح11بجے تا 12بجے احاطہ منہاج مسجد منہاج نگر (برائے خواتین) دوسری مجلس بروز ہفتہ بعد نماز مغرب، ہری مسجد چاندنی چوک، شیواجی نگر۔ برادران اسلام سے شرکت کی گزارش ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم ہوتا ہے۔(المعلن: ادارہ قرآن سنٹر، بنگلور)
دوردرشن بنگلور کے چندنا چینل پر
حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز ؒ پر خصوصی فیچر
بنگلورو۔یکم اکتوبر (راست) بنگلور دور درشن کے چندنا چینل پر بروز ہفتہ 2/اکتوبر 2021 دوپہر دوبجے تا ڈھائی بجے ہفتہ وار اردو پروگرام نشر ہوگا۔ جس میں شہر کلبرگی کی شان حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودرازؒ کی حیات وخدمات پر ایک خصوصی فیچر پیش کیا جائے گا۔ درگاہ کے ذمہ دار یداللہ حسینی نظام بابا چشتی اظہارخیال فرمائیں گے۔ پروگرام کے کوآرڈینٹر ڈاکٹر محمد منظور نعمان پرنسپل لال بہادر شاستری گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج بنگلور اور ڈاکٹر نسیمہ بانو دھارواڑ ہوں گے۔ یہ اطلاع اردو پروگرام کے پروڈیوسر محمد ذبیح اللہ نے دی ہے۔
آل انڈیا پوئٹری فیسٹیول
بنگلورو۔(راست) ساہتیہ اکیڈمی اور جین یونیورسٹی کے مشترکہ زیراہتمام مورخہ 2/اکتوبر 2021بروز ہفتہ آزادی کے امرت مہوتسو کے پیش نظر بمقام جین کالج ہال، جے سی روڈ بنگلور آل انڈیا پوئٹری فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اطلاع کے مطابق صبح 10بجے سے افتتاحی جلسہ کا آغاز ہوگا۔ دوپہر2تا4بجے پوئٹری فیسٹول کا انعقاد ہوگا۔ جس کی صدارت اردو اور کنڑا کے مشہور شاعر اور مترجم ماہر منصور کریں گے۔ شیودیوسنگھ سشیل، نیل کنٹھے گوڑا، پرامیلا دیوی،پرکاش ہولکر، رویندر سنگھ، شائستہ یوسف ودیگر شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔ اس موقع پر صبح10تاشام 5بجے ساہتیہ اکیڈمی کے کتابوں کی نمائش ہوگی۔
مسجد کی جگہ خریدنے امداد کی اپیل
چنتامنی۔(راست) شہر چنتامنی ضلع چکبالاپور میں ایک غریب محلہ آشریہ بڈوانے (کارگل) ہے،جہاں غریب مزدور لوگ رہتے ہیں۔ یہاں ایک مسجد کی اہم ضرورت تھی۔ کچھ دنوں پہلے1200اسکوائرفیٹ زمین خریدی گئی ہے۔ اس جگہ پر عارضی طور پر شیڈ ڈال کر نماز ادا کی جارہی ہے۔ مزید جگہ کی ضرورت ہے۔ بارہ سو (1200) اسکوائر فیٹ خریدنا ہے۔ جس کی قیمت دس لاکھ 20/ہزار ہوتے ہیں، ایک اسکوائرفیٹ کی قیمت (850) روپئے اور ایک مصلیٰ کی قیمت (5100) ہوتے ہیں۔ مسجد کی کوئی آمدنی نہیں ہے۔ اہل خیرحضرات سے گزارش ہے کہ مسجد کی جگہ کے لئے بھرپور تعاون فرمائیں اور ثواب دارین حاصل کریں۔ رابطہ کریں: توصیف پاشاہ:8951165566۔
بینک اکاؤنٹ کی تفصیل: اکاؤنٹ نمبر 37174955028۔IFSC Code: SBIN0040083 اسٹیٹ بینک آف انڈیا۔ چنتامنی۔
عرسِ مجددین و محفلِ رضا
بنگلورو۔(راست) شہر بنگلورمیں جامع حضرت بلال وامام احمدرضامومنٹ کی جانب سے عرس مجددین و محفل رضابروز ہفتہ، بوقت بعد نمازعصر، مورخہ 2/اکتوبر2021 بمقام اسراپیالس،خوشحال نگر،بنگلورمیں منعقد کیاگیاہے۔ جس میں مہمان خصوصی مولانا الشاہ سید علی اکبر حسینی جمالی چنئی،سجادہ نشین صبغت اللہی،تاج پورہ شریف،آرکاٹ،ممبر تملناڈووقف بورڈ۔مقرر خصوصی حضرت حافظ وقاری محمد ذو الفقاررضا نوری صاحب،خطیب وامام مسجد بلال ٹیانری روڈ،بنگلور اور مشہور نعت خواں جناب شیخ داؤد صاحب قادری اشرفی،حیدآبادکے علاوہ شہر بنگلور کے مشہور ومعروف نعت خواں حضرات کی نعت خوانی ہوگی۔(امام احمدرضامومنٹ،بنگلور)


Recent Post

Popular Links