دن دہاڑے ہو ئے قتل کے معا ملہ میں 6افراد گرفتار

RushdaInfotech September 29th 2021 urdu-news-paper
دن دہاڑے ہو ئے قتل کے معا ملہ میں 6افراد گرفتار

بنگلورو28ستمبر(سالار نیوز)زمین کے ایک معا ملہ میں دن دہاڑے وینکٹیش نامی شخص کے قتل کے معا ملہ میں اولہلی پو لیس 6افراد کو گرفتار کر نے میں کامیاب رہی ہے۔ پو لیس ذرائع کے مطابق ملز مین25ستمبر کی دوپہرآٹو میں سوار ہو کردو پہیہ والی گاڑی کے ذریعہ جارہے مقتول وینکٹیش کو رام مورتی نگر بھووی کالونی سے قریب زبر دستی روک کر اس پر مہلک ہتھیار سے حملہ کر کے فرار ہو چکے تھے۔اس سلسلہ میں رام مورتی نگر پو لیس نے قتل کا معا ملہ درج کر کے قاتلوں کے تلاش کے لئے پو لیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ پو لیس ٹیم نے فوری کارروائی کر تے ہو ئے قاتلوں کا سراغ لگا کر اہم ملز م انیل سمیت 6افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پو لیس کے مطابق دو سال قبل ز مین کے ایک معا ملہ کو لے کر وینکٹیش کا قتل کیا گیا تھا۔اس سے قبل انیل کا بھی قتل کرنے کا منصوبہ بنا گیا تھا جس میں مخالف گروہ کو نا کامی ہو ئی تھی۔پو لیس ملز مین سے مزید پو چھ تاچھ کر رہی ہے۔


Recent Post

Popular Links