وجیاپورہ ٹاؤ ن منسپل کونسل کیلئے راجیشوری بھاسکرصدر اور ایم کیشوپا نائب صدر منتخب

RushdaInfotech September 21st 2021 urdu-news-paper
وجیاپورہ ٹاؤ ن منسپل کونسل کیلئے   راجیشوری بھاسکرصدر اور ایم کیشوپا نائب صدر منتخب

وجیاپورہ:20/ ستمبر (عبدالمعید۔ نامہ نگار)ٹاؤن منسپل کونسل کے میٹنگ ہال میں صدر و نائب صدر کا انتخاب تعلقہ کے تحصیلدار کی نگرانی میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر 23کونسلرس میں سے 4 کونسلر غیر حاضر رہے۔ انتخابات میں صدر کے طور پر راجیشوری بھاسکر اور نائب صدر کیلئے ایم کیشوپا کومنتخب کیا گیا۔5ماہ پہلے 23 وارڈوں کیلئے کونسلرس کے انتخابات ہوئے تھے۔ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے صدر و نائب صدر کے انتخاب میں تاخیر ہوئی۔نومنتخب منسپل کونسل صدر راجیشوری بھاسکر نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ٹاؤن کے سارے وارڈوں کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی اس شہر کو مثالی بنانے کے مقصد کے تحت کام کیاجائے گا اس میں عوام بھی ہمارا ساتھ دیں۔ رکن اسمبلی نسرگا نارائن سوامی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نومنتخب صدر و نائب صدر کو مبارک باد دی اور کہاکہ تمام کونسلروں اور عملہ کو اعتماد میں لے کر ٹاؤن کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کریں۔


Recent Post

Popular Links