فلاح فاؤنڈیشن ملباگل کی جانب سے ایس ایس ایل سی،پی یوسی اور ڈپلومہ کے طلبہ کی فیس اداکی گئی

RushdaInfotech September 21st 2021 urdu-news-paper
فلاح فاؤنڈیشن ملباگل کی جانب سے ایس ایس ایل سی،پی یوسی اور ڈپلومہ کے طلبہ کی فیس اداکی گئی

ملباگل:20ستمبر(راست)فلاح فاؤنڈیشن ملباگل کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد ہواجس میں فلاح فاؤنڈیشن کی جانب سے رواں تعلیمی سال 2021ء کے ایس ایس ایل سی پاس طلباء اور فرسٹ پی یو سے سکینڈ پی یوسی جانے والے تقریباً 55/ اور ڈپلومہ کے 15طلبہ کی فیس اداکی گئی۔ان طلبہ اور ان کے والدین کو یکجاکرکے ہمت افزائی کی گئی۔جلسہ کا آغاز قاری محمد اسعد کی قرأت،اشفاق احمد مدرس کی حمد اور تراب احمد کی نعت سے ہوا۔مولانامحمد اسد اللہ باقوی نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے کہاکہ فلاح فاؤنڈیشن کا یہ کام قابل مبارکباد ہے،چونکہ ہماری قوم کے وہ طلباء وطالبات جو ڈراپ آؤٹ ہوچکے تھے انہیں ڈھونڈ کر نکالاگیااور ان کی فیس اداکی گئی،ان کی تعلیمی میدان میں رہنمائی کی گئی اور ان کے مستقبل کو سنوارنے کا جو کام کیاگیاوہ واقعی نیک اور اجر والاکام ہے۔سید منیر وظیفہ یاب میر مدرس نے کنڑازبان میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی زبان پر عبور حاصل کرناضروری ہے،انہیں علاقائی زبان کی اہمیت بیان کی۔نفیس،محمد اعظم مدرس،محبو ب پاشاہ سماجی کارکن نے بھی خطاب کیا۔انجینئر احمد حسین نے بچوں کو بہترین مشوروں سے نوازا۔مبین احمد،ڈاکٹر عمران پاشاہ،ڈاکٹر ضمیر احمد سرکار،احمد پاشاہ اور دیگر بطور مہمانان خصوصی شریک رہے۔جلسے کی صدارت ایم عبدالرفیق نے کی۔انہوں نے اپنی صدارتی تقریر میں کہاکہ بے شک آج کے ہونہار طلبہ قوم وملت کا اثاثہ ہیں اور قوم کے معمارہیں،ان کی مدد کرناہم جیسے اداروں کا فرض بنتاہے۔موصوف نے کہاکہ آئندہ سال بھی ان طلباء کی فیس کی ادائیگی کے بارے میں کوشش کی جائے گی۔اللہ بخش مدرس کے شکریہ کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔


Recent Post

Popular Links