حلف برداری کے بعدپنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان،بجلی بل معاف

RushdaInfotech September 21st 2021 urdu-news-paper
حلف برداری کے بعدپنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان،بجلی بل معاف

چنڈی گڑھ:20ستمبر(ایجنسی) نئے وزیراعلیٰ پنجاب، چرنجیت سنگھ چنی نے پیر کو حلف لیا۔ پہلی پریس کانفرنس میں نئے وزیراعلیٰ نے اعلان کیاہے کہ پنجاب میں غریبوں اور کسانوں کے بجلی اور پانی کے بل معاف کیے جائیں گے۔چرنجیت سنگھ چنی نے کہاہے کہ کانگریس ہائی کمان نے پنجاب کی کمان ایک عام آدمی کے حوالے کی ہے۔ جس کے گھر کی چھت نہیں تھی، آج کانگریس پارٹی نے اسے وزیر اعلیٰ بنایا۔چرنجیت سنگھ چنی کے ساتھ پریس کانفرنس میں پنجاب کانگریس کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو اور انچارج ہریش راوت بھی موجودتھے۔چرنجیت سنگھ چنی اپنی پہلی پریس کانفرنس میں جذباتی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت سے اپیل کریں گے کہ وہ تینوں زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لے۔ اگر یہ قوانین واپس نہ لیے گئے تو زراعت ختم ہو جائے گی اور پنجاب کا ہر خاندان متاثر ہو گا۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ہم پنجاب کے کسانوں کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ چرنجیت سنگھ چنی نے پریس کانفرنس میں کہاہے کہ اگر کسانوں کو کسی قسم کا نقصان پہنچے تو وہ اپنی گردن پیش کریں گے۔


Recent Post

Popular Links