معذور افراد کو گھر گھر ویکسین دینے کیلئے مرکز کو نوٹس سپریم کورٹ نے دوہفتوں میں جواب مانگا

RushdaInfotech September 21st 2021 urdu-news-paper
معذور افراد کو گھر گھر ویکسین دینے کیلئے مرکز کو نوٹس   سپریم کورٹ نے دوہفتوں میں جواب مانگا

نئی دہلی:20ستمبر(ایجنسی)سپریم کورٹ نے ملک بھر میں معذور افراد کو گھر گھر ویکسی نیشن فراہم کرنے پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے اور دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہاہے کہ سالیسٹر جنرل کو اس معاملے میں عدالت کی مدد کرنی چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ مرکزی حکومت بتائے کہ اس اہم معاملے میں کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سپریم کورٹ میں ایک پٹیشن داخل کرتے ہوئے، ایورا فاؤنڈیشن نے معذور افراد کیلئے گھر گھر ویکسی نیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ لوگ حکومت کی طرف سے قائم کردہ ویکسی نیشن مراکز میں جا کر ویکسین حاصل نہیں کر سکتے، اس لیے حکومت گھر گھر جا کر انہیں ویکسین دے۔ جسٹس چندرچوڑ نے اس پرکہاہے کہ پھر اس معاملے میں دو ہفتے چھوڑدیں، جواب کیلئے دو ماہ تک انتظار کرنا پڑے گا۔ یعنی اگر ریاستوں کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں تو انھیں جواب دینے میں دو ماہ لگیں گے۔


Recent Post

Popular Links