اکھاڑہ پریشد کے صدر کی خودکشی پھانسی سے لٹکی ہوئی مشتبہ حالت میں ملی لاش

RushdaInfotech September 21st 2021 urdu-news-paper
اکھاڑہ پریشد کے صدر کی خودکشی  پھانسی سے لٹکی ہوئی مشتبہ حالت میں ملی لاش

پریاگ راج:20ستمبر(ایجنسی)اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندرگری کی مشتبہ حالت میں پیر کو موت ہوگئی۔ جانکاری کے مطابق پریاگ راج میں ان کی موت ہوئی ہے۔ ان کی لاش کھمبے سے لٹکی ہوئی ملی ہے، جس کے بعد پولیس ان کی موت کو لے کر جانچ کررہی ہے۔یہ وہی مہنت ہیں جنہوں نے یوگی حکومت کے سرمیں سرملاکر کہاتھاکہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کا ملک میں ووٹ دینے کا حق ختم ہونا چاہیے اور حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے بھی انھیں محروم کیا جانا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ ان کی موت کے ساتھ ہی اکھاڑا پریشد کے اندر اختلافات کی خبریں ایک مرتبہ پھر اٹھ رہی ہیں۔ مہنت نریندر گری کا کمرہ اندر سے بند ملا تھا، جس کے بعد شک ہونے پر اس کو کھولا گیا تو اندر مہنت نریندر گری کی لاش کھمبے سے لٹکی ہوئی ملی۔ بتایا جارہا ہے کہ مہنت نریندر گری گزشتہ کچھ دنوں سے پریشان چل رہے تھے۔فی الحال فورنسک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مہنت نریندر گری کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ اکھلیش یادو نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری جی کی موت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ایشور ان کی روح کو اپنی پناہ میں لے اور ان کے پیروکاروں کو تکلیف برداشت کرنے کی ہمت دے۔


Recent Post

Popular Links