کوروناویکسی نیشن کے معاملے میں چکبالاپور کو ریاست بھر میں ساتواں مقام حاصل:ڈپٹی کمشنر

RushdaInfotech September 20th 2021 urdu-news-paper
کوروناویکسی نیشن کے معاملے میں  چکبالاپور کو ریاست بھر میں ساتواں مقام حاصل:ڈپٹی کمشنر

چکبالاپور:19 ستمبر (نامہ نگار) ضلع کے عوام،محکمہ صحت و دیگر افسروں کے تعاون سے کورونا ویکسین کی خصوصی مہم کے دوران حکومت کی طرف سے مقرر شدہ نشانہ سے بڑھ کر تقریباً 88,750/ افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں، ضلع کی اس بہترین کارگردگی کی بدولت ریاست میں ہمارے ضلع کوساتواں مقام حاصل ہواہے۔ اگلے دنوں ہماری کوشش رہے گی کہ ضلع کو پانچویں مقام کے اندر لایا جاسکے۔یہ بات ضلع ڈپٹی کمشنر آ رلتا نے بتائی۔خصوصی کورونا ویکسین مہم ختم ہونے کے بعد تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریاست کے چیف سکریٹری نے کورونا خصوصی مہم کے دوران ضلع میں 70 ہزار افراد کو ویکسین دینے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا، مگر اس نشانہ کے باوجود بھی ضلع نگران وزیر ڈاکٹر کے سدھاکرکی ہدایت و رہنمائی میں ضلع کے محکمہ صحت کے افسر،آنگن واڑی و آشاکارکن، ضلع کے دیگر محکموں کے افسر، ضلع پنچایت کے افسروں سمیت ضلع کے عوام کے تعاون سے ایک ہی دن میں اب تک سب سے زیادہ یعنی 88750/ افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔ ان تمام کی محنت کوشش اور بیداری کی وجہ ہی ضلع میں کورونا کے معاملات صفر کے برا بر ہیں جس سے ضلع انتظامیہ وعوام راحت کی سانس لے رہے ہیں۔ 21 جون کے یوم یوگا کی خصوصی مہم کے دوران ریاست بھر میں ویکسین دینے میں اول مقام حاصل کیا تھا۔ یکم ستمبر کی خصوصی مہم کے دوران بھی ضلع بھر میں 50 ہزار سے زائد افراد کو ٹیکے لگائے گئے تھے۔ پھر17ستمبرکی خصوصی مہم کے دوران 70 ہزار افراد کو ٹیکے لگانے کا نشانہ مقرر کیاگیاتھا، اس کے باوجود بھی ضلع میں 85 ہزار افراد کو ویکسین دینے کی کوشش کرتے ہوئے صبح6 بجے سے ہی ویکسین دینے کا سلسلہ ہر عوامی مقامات، بس اسٹانڈ، منسپالٹیوں، مندورں و مساجد کے قریب بھی ویکسین دینے کا انتظام کئے جانے کی بدولت ہم نے یہ کارنامہ انجام دیاگیاہے۔ 17 ستمبرکی خصوصی مہم کے دوران ضلع کے ہر ایک تعلقہ میں توقع سے زیادہ افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔ باگے پلی تعلقہ میں 11,591،چکبالاپور تعلقہ میں 15847،چنتامنی تعلقہ میں 20241،گوری بدنو ر تعلقہ میں 19,901،سدلگٹہ تعلقہ میں 17647/ اورگڈی بنڈہ میں 3343/افراد سمیت کل ایک دن میں 88750/ افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔ تعلقہ کے افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس طرح سے ہر کوئی بھی محنت و کوشش کریں، جس سے ریاست میں اول مقام حاصل کیاجاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع میں صد فی صد ویکسی نیشن کو ممکن بنایاجائے۔ ضلع میں کل 1962594 / افراد کو ویکسین دینے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے جس میں اب تک کل1096955 / افراد کو ویکسین دینے میں کامیابی حاصل کرلی گئی ہے۔ جن میں پہلے ڈوز کے طور پر774986/ افراد کو اور دوسرے ڈوز کے طور پر321969/ افراد کو ویکسین دی گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links