افغانی دہشت گردوں پر دہلی پولیس الرٹ

RushdaInfotech September 20th 2021 urdu-news-paper
افغانی دہشت گردوں پر دہلی پولیس الرٹ

نئی دہلی-19ستمبر (یو این آئی) کابل ہوائی اڈہ پر اگست میں بمباری کرکے ایک ساتھ 13/ امریکی فوجیوں سمیت تقریباً 200لوگوں کی جان لینے کے ملزم ایک خودکش حملہ آور کی شناخت پانچ سال پہلے ہندوستان میں گرفتار ایک مشتبہ افغانی دہشت گرد کے طورپر کئے جانے کے دعوے سے متعلق خبروں کے بعد ہندوستان کی سکیورٹی ایجنسیوں کے کان کھڑے ہوگئے ہیں -دہلی پولیس کے ڈپٹی کمشنر (کرائم برانچ) اور ترجمان چنمے بسوال نے اتوار کو یو این آئی کو بتایا کہ راجدھانی دہلی اور ملک کی سکیورٹی پر خطرہ کی ہر خبر کے تئیں الرٹ برتی جارہی ہے - اس معاملہ میں متعلقہ شاخوں کی طرف سے اعلیٰ سطحی جائزہ کے بعد ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں -
انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس نے حالیہ دنوں میں کئی مشتبہ دہشت گردوں اور انہیں مدد فراہم کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے - یقینا اس طرح کی کوششیں مسلسل جاری رہیں گی اور کسی بھی ناپاک منصوبہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا-


Recent Post

Popular Links