جب آپسی لڑائی میں مصروف ہے کانگریس تو بی جے پی سے کیا لڑے گی:عمرعبداللہ

RushdaInfotech September 19th 2021 urdu-news-paper
جب آپسی لڑائی میں مصروف ہے کانگریس تو بی جے پی سے کیا لڑے گی:عمرعبداللہ

نئی دہلی:18ستمبر(ایجنسی) کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ طویل عرصہ سے جاری اختلافات کے بعد آخرکار پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ کیپٹن امریندر سنگھ کے اس فیصلہ کے بعد اب کانگریس میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔ اسی درمیان نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی پنجاب میں وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کے استعفیٰ کو لے کر کانگریس کے اندرونی اختلافات پر طنز کسا ہے۔کیپٹن امریندر سنگھ کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ کو لے کر عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے کانگریس کی بی جے پی سے لڑنے کی صلاحیت پر بھی سوال کھڑا کیا۔ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا: ”مجھے لگتا ہے کہ جب کانگریس کے لیڈرس آپس میں لڑنے میں مصروف ہیں تو کانگریس کے بی جے پی سے لڑنے کی امید کرنا کافی زیادہ ہے“۔


Recent Post

Popular Links