راجستھان شادی کا لازمی رجسٹریشن (ترمیمی) بل 2021صوتی ووٹ سے منظور

جے پور-17ستمبر (یو این آئی) راجستھان قانون ساز اسمبلی میں شادی کے لازمی رجسٹریشن (ترمیمی) بل 2021 کو آج صوتی ووٹ سے منظورکردیا گیا- اس کی منظوری کے بعد اس پر بحث ہوئی جس پر پارلیمانی امور کے وزیر شانتی دھاریوال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس بل کو لانے کی اہم وجوہات ہیں اور شادی کا رجسٹریشن ایکٹ 2009 کے بعد ڈسٹرکٹ آفیسر ہی شادی کو رجسٹر کر سکتا تھا- اب ایڈیشنل ضلع افسراور بلاک افسرکو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے -انہوں نے کہا کہ اس کے لانے سے شادی کی مقررہ عمر سے کم کی شادی کا رجسٹریشن ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ شادی درست ہے - اگرچہ رجسٹریشن ہوگیا ہو لیکن ضوابط کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے -
انہوں نے کہا کہ مقررہ عمر سے کم کارجسٹریشن لازمی سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کے تحت کیا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ سال 2006 میں عدالت کے ایک فیصلے میں ہر قسم کی شادیوں کا رجسٹریشن لازمی ہوگا-اس پر مداخلت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف گلاب چند کٹاریہ نے درخواست کی کہ اس میں یہ شامل کردیا جائے کہ اس طرح کے رجسٹریشن کی شادی درست نہیں ہوگی-اس کے بعد مسٹردھاریوال نے چیئرمین راجندر پاریک سے بل منظور کرنے کی درخواست کی اور اسے صوتی ووٹ سے منظور کردیا گیا-