نپا ہ وائرس کے اثرات سے متعلق رپورٹ ملنے کے بعد وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری کارروائی ہوگی۔ بومئی

RushdaInfotech September 10th 2021 urdu-news-paper
نپا ہ وائرس کے اثرات سے متعلق رپورٹ ملنے کے بعد وائرس کی روک تھام کیلئے ضروری کارروائی ہوگی۔ بومئی

بنگلورو۔9ستمبر (سالارنیوز)ریاستی وزیراعلیٰ بسوراج بومئی نے آج کہا کہ ریاست کرناٹک میں نپاہ وائرس کے ممکنہ اثرات سے متعلق انہوں نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔اس کی روک تھام اور اس وائرس پر قابو پانے کے لئے ضروری کارروائی کی جائے گی۔ بومئی نے بتایا کہ نپاہ وائرس سے متعلق انہوں نے ہیلتھ سکریٹری اور ماہرین کو ہدایت دی ہے۔کیرلا میں ہونے والے اس کے اثرات اور دیگر تفصیلات پر مبنی رپورٹ آج رات مل جائے گی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔پڑوسی ریاست کیرلا میں نپاہ وائرس کے معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے۔ریاستی حکومت نے پرسوں منگل کے دن ہی ضلع انتظامیہ بالخصوص سرحدی علاقوں کی دیکھ بھال کرنے والے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ سرحدی علاقوں میں نگرانی سخت کردی جائے اور اس وائرس پر قابو پانے مثبت تیاری کی جائے۔کہاجارہا ہے کہ کیرلا سے کرناٹک آنے والے تمام مسافروں پر قریبی نظر رکھی جائے کہ ان میں کیا کیا علامات ہیں جیسے بخار،سخت کمزوری، سردرد، سانس لینے میں تکلیف، کھانسی، الٹی،پٹھوں میں درد، الٹی، اس پر نظررکھ کر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔ ان سے کیا گیا سوال کہ ان کے حالیہ دورہ دہلی کے دوران آئندہ ریاست میں انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنانے کیا کیا اقدامات کرنے چاہئیں، اس سلسلہ میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے کیا بات چیت ہوئی؟ کیا ریاستی کابینہ میں توسیع پر تبادلہ خیال ہوا؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 7/اور 8ستمبر کو انہوں نے چند مرکزی وزراء سے ملاقات کرکے ان سے چند اہم معاملات جیسے دابس پیٹ تا میسورر نگ روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن رنگ روڈ جو پچھلے دو سالوں سے التوا میں پڑا ہے اس پر تفصیلی بات چیت کی۔ یہ پراجکٹ پچھلے دو سالوں سے التوا میں پڑا ہے، اس پراجکٹ کو منظوری دلوانے سے متعلق بات چیت ہوئی۔اگلے چارپانچ مہینوں میں کام شروع ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز نے وجئے پورہ تا سنکیشور شاہراہ کو منظوری دے دی ہے۔اس کے لئے عنقریب ڈی پی آر تیار کیا جائے گااور بھارت مالا پراجکٹ کے تحت ریاست کے قومی شاہراہوں کو ترقی دی جائے گی۔بومئی نے بتایا کہ مرکزی وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس اینڈ انفرمیشن ٹیکنالوجی راجیو چندر شیکھر سے ملاقات، دیہی علاقوں سے رابطہ کے لئے ایک خصوصی پروگرام پر ہم نے بات چیت کی۔ بنگلورو اور کولار کے درمیان ہارڈویر پارک اور ہنرمند یونیورسٹی قائم کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ وزیراعظم آواس اسکیم کے تحت مرکزی وزیر برائے ہاؤزنگ اور اُمور شہران ہردیپ سنگھ پوری نے کرناٹک کو 400کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔مضافاتی ریلوے سے متعلق وزیر ریلوے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔بائپنہلی اسٹیشن کو ترقی دینے کے علاوہ چند اہم ریلوے لائنس کے کاموں پر بھی بات چیت ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر فائنانس نرملا سیتا رامن سے ملاقات کے دوران انہوں نے ریاستو ں کے لئے جی ایس ٹی معاوضہ کی تاریخ2022 ء سے آگے کرنے کا مطالبہ کیا۔


Recent Post

Popular Links