آسام: دو کشتیاں متصادم،متعددافرادلاپتہ
RushdaInfotech
September 9th 2021
urdu-news-paper

گوہاٹی-8ستمبر(ایجنسی)آسام میں برہمپتر ندی میں دردناک کشتی حادثہ پیش آیا ہے جس میں کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق مسافروں سے بھری دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئی ہیں۔ واقعہ جورہاٹ ضلع کے نیمتی گھاٹ کا ہے جہاں مجموعی طور پر120مسافروں سے بھری دو کشتیاں حادثہ کا شکار ہو گئیں -