طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے کی مذمت راشٹریہ مہیلافرنٹ کی خواتین کا تعلقہ آفس کے سامنے احتجاج

RushdaInfotech September 8th 2021 urdu-news-paper
طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے کی مذمت  راشٹریہ مہیلافرنٹ کی خواتین کا تعلقہ آفس کے سامنے احتجاج

ملباگل۔7ستمبر(عمران خان۔نامہ نگار)میسور میں پیش آئے طالبہ کی اجتماعی عصمت دری کے معاملے کے خلاف راشٹریہ مہیلافرنٹ کی خواتین نے تعلقہ آفس کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے مطالبہ کیاکہ ملزمین کو سخت سے سخت سزادی جائے۔ہر ایک پولیس تھانے میں خواتین کی حفاظت کیلئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایاجائے۔غیرضروری اور بے حیائی والے پیغامات روانہ کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کی جائے او ر انٹرنیٹ اور سوشیل میڈیاپر بے حیائی والے پوسٹوں پر پابندی عائد کی جائے۔احتجاجی خواتین نے مطالبہ کیاکہ نشیلی اشیاء کے استعمال اور خریدوفروخت پر روک لگائی جائے۔اس احتجا ج کی قیادت راشٹریہ مہیلافرنٹ کی صدر گلناز،سکریٹری کوثر تاج،ریشمہ اور شاہ جہاں نے کی۔


Recent Post

Popular Links