خوردنی تیل میں 366روپے کا اچھال، دال، گڑ ’چینی اور اناج مہنگے

RushdaInfotech September 6th 2021 urdu-news-paper
خوردنی تیل میں 366روپے کا اچھال، دال، گڑ ’چینی اور اناج مہنگے

نئی دہلی -5ستمبر (یو این آئی) غیرملکی منڈیوں میں گراوٹ کے باوجود گزشتہ ہفتے مقامی سطح پر مانگ بڑھنے سے دہلی ہول سیل کموڈٹی مارکیٹ میں خوردنی تیل میں 366روپے فی کوئنٹل تک اچھال رہا اور دال، گڑ، چینی اور اناج مہنگے ہو گئے -تیل تلہن عالمی سطح پر ملائیشیا کے برسا ملائیشیا ڈیریویٹیوزایکسچینج میں پام آئل زیر جائزہ ہفتے کے دوران25رنگٹ کم ہو کر4432رنگٹ فی ٹن رہ گیا- وہیں دسمبر کا امریکی سویا آئل ایک سینٹ کم ہو کر اختتام پذیر ہفتے میں 59.01سینٹ فی پاؤنڈ رہ گیا-عالمی سطح کی گراوٹ کے باوجود گھریلو مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ رہا - سورج مکھی کا تیل 366روپے، سبزیوں کا تیل146روپے، سرسوں کا تیل74روپے اور سویا ریفائنڈ73روپے فی کوئنٹل مہنگا ہوگیا جبکہ مونگ پھلی کا تیل 366روپے فی کوئنٹل سستا ہوگیا - تاہم زیر جائزہ ہفتے میں پام آئل کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا-
اختتام پذیرہفتے میں سرسوں کا تیل18388روپے، مونگ پھلی کا تیل17582روپے، سورج مکھی کا تیل 17948روپے، سویا ریفائنڈ15970روپے، پام آئل12967روپے اور سبزیوں کا تیل13919روپے فی کوئنٹل رہا-


Recent Post

Popular Links