اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech September 5th 2021 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

مولانا شاکراللہ کی تفسیر قرآن مجید
بنگلورو۔(راست) بروز اتوار بعد نماز مغرب مسجد مکرم گروپن پالیہ بی ٹی یم بنگلور میں مولانا محمد شاکراللہ رشادی امام وخطیب مسجد مکرم وعیدگاہ بلال قرآن مجید کی تفسیر بیان کریں گے۔ تمام برادران اسلام سے گزارش ہے کہ اس مجلس میں شرکت کریں۔ (مجلس منتظمہ)
خانقاہ وارثیہ میں ذکر درود پاک و خطاب عام
بنگلورو۔(راست) خانقاہ وارثیہ بنگلور میں صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری کی سرپرستی میں 18/جولائی بروز اتوار 5ستمبر 2021بعد نمازمغرب ذکر و درود پاک کی محفل منعقد ہے۔آغاز قرأت ونعت شریف سے ہوگا۔ (سیدہ زینب یزید لعنت اللہ کے دربار میں) اس پر صوفی سید عارف حسین شاہ وارثی چشتی القادری صاحب کی تقریر ہوگی۔ بعد از نذر شریف پیش ہوگی۔ دعا سلام کے بعد تمام کے لئے تبرک وطعام کا اہتمام رہے گا۔ تمام ارباب طریق سے شرکت کی گزارش ہے۔ (سید شبیر حسین سکریٹری)
دارالعلوم سواء السبیل میں مفت داخلے شروع
بنگلورو۔4/ستمبر (سالارنیوز) کورونا تعطیل کے بعد یہاں بنگلور سے 55کلو میٹرس کی دوری پر واقع دارالعلوم سواء السبیل عربک کالج کیالنورکھل گیا ہے۔ اس مدرسہ کے ذمہ دار حضرات کے مطابق قرآن مجید حفظ کے ساتھ ایس ایس یل سی کی تعلیم دی جائے گی اور بورڈ امتحان کے لئے بھی بٹھایا جائے گا۔ قرآن مجید حفظ مکمل کرلینے والے طلبا کو مفت آئی ٹی آئی تربیت دی جائے گی۔ چار ایکڑ زمین پر پھیلے اس مدرسہ میں داخلہ، رہائش اور کھانے کا مفت انتظام رہے گا۔ داخلہ کے لئے15ستمبر آخری تاریخ ہے۔ پہلے آنے والوں کو پہلی ترجیح کی بنیاد پرداخلہ کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد عمران سکریٹری۔9986447776


Recent Post

Popular Links