چوتھے ٹسٹ میں بھی ہندوستان کی کمزورشروعات

RushdaInfotech September 3rd 2021 urdu-news-paper
چوتھے ٹسٹ میں بھی ہندوستان کی کمزورشروعات

لندن-2 ستمبر(ایجنسی) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹسٹ میچ آج یہاں اوول میں شروع ہوا- مہمان ٹیم آج بھی بہتر مظاہرہ نہیں کرسکی -چائے کے وقفہ تک اس کے 7 کھلاڑی صرف 127 رن پر آؤٹ ہوچکے تھے - افتتاحی بلے بازوں روہت شرما(11) اور کے لوکیش راہل (17) مضبوط شروعات نہیں کرسکے- کپتان ویراٹ کوہلی کے آنے کے بعد کچھ امیدیں بندھی تھیں - انہوں نے 8 چوکھوں کی مدد سے نصف سنچری (50رن) بنائی لیکن اس سے آگے نہیں بڑھ سکے- چتیشور پجارا صرف 4 رن بناسکے، رویندر جڈیجا (10) اور اجنکیارپا نے (14 اورریشبھ پنتھ (9) نے بھی مایوس کیا -چائے کے وقفہ پر شاردل ٹھاکرے 4 رن بناکر کھیل رہے تھے جبکہ اویش یادو نے اپنا کھاتہ نہیں کھولا تھا- قبل ازیں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا- اس کے لئے کرس اوکس نے 3،اولی رابنس نے 2،نیز جیمس اینڈرسن اورکریگ اوورٹن نے ایک ایک وکٹ لیا -


Recent Post

Popular Links