لیجنڈ کپ۔ٹی۔ 20مقابلے پرسٹیج رایل کیٹررس کی شاندار جیت-محمد سیف کا آل راؤنڈر مظاہرہ

RushdaInfotech September 3rd 2021 urdu-news-paper
لیجنڈ کپ۔ٹی۔ 20مقابلے پرسٹیج رایل کیٹررس کی شاندار جیت-محمد سیف کا آل راؤنڈر مظاہرہ

بنگلورو2ستمبر(سالار نیوز)محمد سیف کے آل راؤنڈر مظاہرہ اور کپتان محمد ثقلین کی نصف سنچری (66رن) کی بہترین بلے بازی اور دونوں کے درمیان 5ویں وکٹ کے لئے اہم ساجھیداری نے لیجنڈکپ ٹی۔20ٹورنمنٹ میں پرسٹیج رایل کیٹررس بنگلور نے ڈی سی سی اڈیشہ کے خلاف 6وکٹ کی جیت درج کی۔شرجا پور گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے اس ٹورنمنٹ میں اڈیشہ نے پہلے بلے بازی کر تے ہو ئے مقررہ 20اوور میں 9وکٹ کھو کر149رن بنا ئے تھے جس میں پنکو نے43 اور پرنئے نے 35 رن بنا ئے،جبکہ پرسٹیج رایل کیٹرس کے گیند باز محمد سیف رن دے کر2وکٹ، محمد جیلان 17رن دے کر 2 وکٹ اور شہباز 20رن دے کر2وکٹ حاصل کر نے میں کامیاب رہے۔ڈی سی سی اڈیشہ کے 149رن کے تعاقب کر تے ہو ئے پر سٹیج رایل کیٹررس نے18.3اوورمیں 4وکٹ کھو کر152رن بنا کر میچ میں جیت درج کر دی۔شروعاتی جھٹکوں کے بعد سنبھلتے ہو ئے پرسٹیج نے میچ پر اپنی گرفت مظبوط کر لی،پرسٹیج رایل کے محمد سیف نے آل راؤنڈر مظاہرہ کر تے ہو ئے جہاں حریف ٹیم کے 2وکٹ لیے تھے وہیں بلے بازی میں بھی 32گیندوں پر4چوکوں اور ایک چھکہ کی مدد سے44(ناٹ آؤٹ) رن بنا ئے۔انہوں نے کپتان محمد ثقلین کے ساتھ 5ویں وکٹ کے لئے اہم ساجھیداری نبھا ئی۔ثقلین 40گیندوں میں 10چوکوں اور ایک چھکہ کی مدد سے66رن بنا کر آؤٹ ہو ئے۔اسی طرح اظہر جیلانی (4)،نوید (1)، نہاد(7) وکٹ کیپر بلے باز انڈی نے 14(ناٹ آؤٹ) رن بنا ئے۔محمد ثقلین پرسٹیج رایل کیٹررس ٹیم کے نہ صرف کپتان بلکہ مالک بھی ہیں۔انہوں نے محمد سیف کے آل راؤنڈر مظاہرہ پر ان کی حولہ افزائی کی اور اگلے مقابلوں میں بھی اسی طرح کے مظاہرہ کی امید ظاہر کی۔ محمد سیف کے آل راؤنڈر مظاہر پر انہیں ”مین آف دی میچ“ قرار دیا گیا۔


Recent Post

Popular Links