آسا رام کو علاج کیلئے رعایت نہیں

RushdaInfotech September 1st 2021 urdu-news-paper
 آسا رام کو علاج کیلئے رعایت نہیں

نئی دہلی-31اگست (آئی این ایس) خود ساختہ ہندو مذہبی گرو آسارام کو منگل کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگاہے- عدالت نے آسارام کو آیوروید اسپتال میں علاج کے لیے ضمانت دینے سے انکار کردیاہے- آسارام نے چھ ہفتوں کے لیے ضمانت مانگی تھی لیکن سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرکے ارمانوں پر پانی پھیردیا-80سالہ عصمت دری کے ملزم آسارام اپنی ایک نابالغہ شاگردہ سے ریپ کے الزام میں راجستھان کی ایک جیل میں بند ہے-80سالہ ملزم آسا رام نے اتراکھنڈ میں علاج کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی-
،اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ80سالہ ملزم آسارام جو جودھپور جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے، کورونا کے بعد سے طبی مسائل میں گھرا ہوا ہے- جب اسے گزشتہ ہفتے ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ کمزور نظر آرہا تھا-


Recent Post

Popular Links