ملک میں تیسری لہر کی دستک؟ نئے کیسز اوراموات کی تعداد میں اضافہ،کیرلا-مہاراشٹر کی حالت تشویشناک

RushdaInfotech August 29th 2021 urdu-news-paper
ملک میں تیسری لہر کی دستک؟  نئے کیسز اوراموات کی تعداد میں اضافہ،کیرلا-مہاراشٹر کی حالت تشویشناک

نئی دہلی۔28/اگست (ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے تک 30 ہزار سے نیچے آنے والے کیسز اب 45 ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں جو کہ تشویش کا باعث ہے۔ اس دوران ملک میں تیسری لہر کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46759 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل یہ تعداد 44658 تھی۔ نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد اب بڑھ کر 3 کروڑ 26 لاکھ 49 ہزار 947 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 509 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کیرالا اور مہاراشٹر میں پائے جانے والے نئے کوروناکیسز سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔


Recent Post

Popular Links