اعلانات ومراسلات

RushdaInfotech August 25th 2021 urdu-news-paper
اعلانات ومراسلات

حضرت کمبل پوش روڈ سنی چوک میں مجلس ذکر شہدائے کربلا
بنگلرو۔ (راست) حضرت کمبل پوش روڈ، سنی چوک،شیواجی نگر بنگلور میں 5/روزہ مجلس ذکر شہدائے کربلا کا انعقاد 27تا31اگست 2021منعقد ہے۔ بعد نماز مغرب تا عشا زیر صدارت عبدالمجید صاحب آمری، صدر مسجد جنیدیہ ڈی جے ہلی بنگلور مجلس کا اہتمام ہوگا۔ قرأت، نعت، تقریر، صلوٰۃ وسلام،فاتحہ درود اور دعا کے ساتھ مولانا غلام مختار صاحب قادری کا خطاب ہوگا۔ (ریاض احمد حسینی، وفرزندان مرحوم محمد زکریا حسینی) موبائل:8660574656
ٹرلیم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کی جانب سے مفت تعلیم
بنگلورو۔24/اگست (سالارنیوز) ٹریلیم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس، آرٹی نگر، ہیگڑے نگر بنگلور کی جانب سے پی یو سی اور ڈگری تعلیم مفت فراہم کی جائے گی۔ ایک اخباری بیان جای کرتے ہوئے بتایاکہ بچوں کو تعلیم جاری رکھنے اورغریب بچوں کی سہولت کی خاطر مفت تعلیم کا انتظام کیاگیا ہے۔ پی یو سی میں پی سی ایم بی، پی سی ایم سی، سی ای بی اے، ایچ ای بی اے اور ڈگری میں بی کام، بی اے، بی سی اے کے خواہشمند طلبہ استفادہ کرسکتے ہیں۔ خواہشمند داسپاگارڈن، 7/واں کراس، آرٹی نگر بنگلور اور چکنہلی، یلہنکا ہوبلی، ہیگڑے نگر روڈ پہنچ کر داخلہ لے سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔ 9845250033
جامعہ علوم القرآن میں تعمیری کام کے لئے امداد کی اپیل
شمسی پور کلاں (راست) مدرسہ جامعہ علوم القرآن شہر سہارن پور سے 30/کلو میٹر دور ایک تعلیمی اقتصادی پسماندہ گاؤں میں دینی تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔ فی الوقت لاک ڈاؤن سے پہلے سے مدرسہ ہٰذا میں قرآن پاک کی تعلیم کے لئے چھ کمروں مع برآمدہ کے لینٹرکا گھلائی کا کام رکاہوا ہے جس کا ایریا 3100فٹ ہے جس کا خرچ چار لاکھ20ہزار کے قریب ہے۔ اور دوسال کا بجلی بل بھی80ہزار کے قریب رکاہوا ہے۔ چندہ کے لئے شہر بنگلور میں مفتی عبدالحنان ندوی ناظم مدرسہ ہٰذا اور ان کے ایک استاذ آئے ہوئے ہیں۔ لہٰذا تمام حضرات سے زکوٰۃ، امداد سے بھرپور تعاون کی درخواست ہے۔ (رابطہ کے لئے:9149253067) جزاکم اللہ خیراً
A/c No Name JAMIA ULOOMUL QURAN, A/c No. 463601010030013, IFSC. UBIN0546364, BARANCH SHAHJAHANPUR. U.P.


Recent Post

Popular Links