خوفناک! برطانیہ میں 1.20 لاکھ افراد ویکسین لینے کے باوجود کورونا کے شکار

RushdaInfotech August 22nd 2021 urdu-news-paper
خوفناک! برطانیہ میں 1.20 لاکھ افراد ویکسین لینے کے باوجود کورونا کے شکار

لندن:21/اگست(ایجنسی)ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ سبھی ممالک میں کورونا پر قابو پانے کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیکہ کاری پر زور دیا جا رہا ہے، لیکن سب سے فکر انگیز بات یہ ہے کہ ٹیکہ کاری کے بعد بھی لوگ بڑی تعداد میں کورونا کی زد میں آ رہے ہیں۔ انسکاگ نے ایک بلیٹن جاری کرتے ہوئے ڈیلٹا ویری ئنٹ پر فکر کا اظہار کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اب تک 72 ہزار سے زائد سیمپل کی جینوم سیکوئنسنگ ہوئی ہے جن میں 20 ہزار سے زیادہ سیمپل میں ڈیلٹا ویری ئنٹ مل چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک 72 ہزار 931 سیمپل کی جینوم سیکوئنسنگ ہوئی ہے جن میں سے 30 ہزار 230 میں کورونا کے سنگین ویری ئنٹ مل چکے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 20 ہزار 234 سیمپل میں ڈیلٹا ویری ئنٹ نکلے ہیں۔ ڈیلٹا سے ہی نکلے کپّا اور ڈیلٹا - 15407 سیمپل ملے ہیں۔ ان کے علاوہ 4 ہزار 218 میں الفا، 218 میں بیٹا اور دو سیمپل میں گاما ویری ئنٹ ملے ہیں۔انسکاگ نے اپنی رپورٹ میں برطانیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6.7 کروڑ کی آبادی والے ملک میں اب تک 18 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، اور یہاں 1.20 لاکھ لوگ ایسے ہیں جو کورونا ویکسین لینے کے باوجود انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ بات لوگوں میں خوف پیدا کرنے والی ہے، کیونکہ لوگ بڑی تعداد میں ویکسین لے رہے تھے تاکہ کورونا انفیکشن سے بچا سکے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کورونا کے کچھ خطرناک ویری ئنٹ ہیں جو کئی بار ویکسین لے چکے شخص کو بھی اپنا شکار بنا رہے ہیں۔


Recent Post

Popular Links