تریپورہ کے کانگریس صدرنے استعفیٰ دیا
RushdaInfotech
August 22nd 2021
urdu-news-paper

نئی دہلی:21/اگست(ایجنسی)کانگریس پارٹی میں ایک اور استعفیٰ سامنے آیا ہے۔ تریپورہ کانگریس کے قائم مقام صدر پیوش کانتی بسواس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے کہاہے کہ میرے لیے عہدے سے استعفیٰ دینا بہت تکلیف دہ ہے۔ میں پارٹی کی خدمت کا موقع دینے پر سونیا جی کا شکر گزار ہوں۔ میں سیاست سے ریٹائر ہو رہا ہوں اور مجھے اپنے پیشے میں واپس جانے کی اجازت ہے۔