دہلی میں احتجاج کسان نہیں دلال کررہے ہیں۔کرندلا جے

RushdaInfotech August 17th 2021 urdu-news-paper
دہلی میں احتجاج کسان نہیں دلال کررہے ہیں۔کرندلا جے

چامراج نگر۔16/اگست (سالارنیوز) مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت و بہبود کسان شوبھا کرندلاجے نے آج کہا کہ دہلی میں مرکزی حکومت کے اے پی ایم سی زرعی قانون کی مخالفت میں احتجاج کررہے پنجاب اور ہریانہ کے زرعی پیداوار کے دلال ہیں، کسان نہیں۔ چامراج نگر میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس کے دوران دہلی کے کسان احتجاجی مظاہرہ سے متعلق کئے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کرنل جے نے کہا کہ دہلی میں اے پی ایم سی قانون کی مخالفت میں احتجاج کررہے کسان نہیں، وہ زرعی پیداوار کے دلال ہیں۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ریاست میں بھی سیاسی مقصد کی خاطر ایسے احتجاج کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک اے پی ایم سی مارکیٹوں میں زرعی پیداوار کی فروخت پر دلالوں کو کمیشن جارہا تھا، نئے قانون کے نافذ ہونے کے بعد انہیں کمیشن نہیں ملے گا۔اس لئے دلال کسانوں کے لباس میں احتجاج کررہے ہیں۔چامراج نگر کی ضلعی اسپتال میں آکسیجن کی قلت سے فوت ہونے والوں کے کنبوں کو مرکز کی جانب سے معاوضہ دلائے جانے سے متعلق کئے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان متاثرین کو ریاستی حکومت راحت دے چکی ہے۔ان سے پوچھا گیا کہ مرکزی حکومت نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی اسپتال میں آکسیجن کی قلت کی وجہ سے کوئی فوت نہیں ہوا۔


Recent Post

Popular Links