”حلقے کی ترقی کیلئے عوام کاتعاون ضروری“

سرینواس پور۔13/اگست(شبیراحمد۔نامہ نگار)اس حلقہ کے عوام کے تعاون اور آشیرواد سے ہر شعبے میں ترقی کیلئے کوشش کرتاآرہاہوں۔یہ بات سماجی کارکن آر سرینواس ریڈی نے کہی۔انہوں نے یہاں ٹاؤن کے فٹ پاتھ کے بیوپاریوں کیلئے چھتریاں،سرکاری اسپتال،پولیس محکمہ،تعلقہ آفس کے عملہ میں ماسک،سینی ٹائزر تقسیم کرنے اور ایس ایس ایل سی میں نمایاں کامیاب طالبہ کے پوری کو 20ہزار روپئے کا انعامی چیک حوالے کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس حلقے کی مجموعی ترقی کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔پچھلے دو ماہ سے مسلسل ترقیاتی اور تعمیر ی کام انجام دیتاآرہاہوں،اس علاقے کے کئی قائدین نے سراہناکی ہے۔تعلقہ پنچایت کے سابق رکن راج شیکھر ریڈی نے کہاکہ انہوں نے جے ڈی ایس سے استعفیٰ دے دیاہے اور ان کے قریبی دوست سرینواس ریڈی کے ساتھ سماجی کاموں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔اس موقع پر پرسنا، سبرامنی،نرسمہاراجو،سنیل،مہیش کے علاوہ محمد علی اور دیگرموجو د تھے۔