ریاست میں 1857 افراد کورونا سے متاثر۔30/اموات

RushdaInfotech August 13th 2021 urdu-news-paper
ریاست میں 1857 افراد کورونا سے متاثر۔30/اموات

بنگلورو۔12/اگست (سالارنیوز) کرناٹک بھر میں جمعرات کے روز1857/ افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ سے30لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اب تک مرنے والوں کی تعداد 36911تک پہنچ چکی ہے۔پچھلے ایک دن میں 1950/افراد کورونا سے صحت یاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہوئے ہیں۔ ریاست کے تمام اضلاع میں 22728 متاثرین مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ حکومت کی طرف سے کووڈ ٹسٹ کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ایک دن میں 1.61 لاکھ لوگوں کی کووڈ جانچ کروائی گئی۔ اب تک ریاست میں 4.4کروڑ سے زائد ٹسٹ کروائے جاچکے ہیں۔ 3.38کروڑ سے زائد لوگوں کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا جاچکا ہے۔


Recent Post

Popular Links