سابق وزیرونئے کلکرنی کو مشروط ضمانت منظور

RushdaInfotech August 12th 2021 urdu-news-paper
سابق وزیرونئے کلکرنی کو مشروط ضمانت منظور

دھارواڑ۔11/اگست (سالارنیوز) ضلع پنچایت رکن یوگیش گوڈا قتل کے معاملہ میں گرفتار سابق وزیر ونئے کلکرنی کو سپریم کورٹ نے مشروط ضمانت منظور کی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کئے جانے پر کلکرنی کی 9ماہ 6دن کی جیل کی سزا ختم ہوئی۔ونئے کلکرنی پر شرط عائد کی گئی ہے کہ کسی بھی حالت میں دھارواڑ کا دورہ نہ کریں اور ہفتہ میں دو دن پولیس اسٹیشن جاکر دستخط کریں۔اس سے پہلے ونئے کلکرنی نے ضمانت کے لئے خصوصی سی بی آئی عدالت، زیریں عدالت اور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں ان کی عرضی کو خارج کردیا گیا۔سپریم کورٹ نے انہیں دھارواڑ میں داخل نہ ہونے کی شرط پر ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا ہے۔ونئے کلکرنی سابقہ سدارامیا حکومت میں کابینہ درجہ کے وزیر رہ چکے ہیں۔2019لوک سبھا انتخابات میں انہوں نے ہبلی دھارواڑ اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار کے طور پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کا مقابلہ کیاتھا۔


Recent Post

Popular Links