فی الحال قومی سطح پر این آر سی، کوئی فیصلہ نہیں: مرکزی حکومت

RushdaInfotech August 11th 2021 urdu-news-paper
فی الحال قومی سطح پر این آر سی، کوئی فیصلہ نہیں: مرکزی حکومت

نئی دہلی-10/اگست (آئی این ایس) فی الحال قومی سطح پر این آر سی کرانے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ معلومات حکومت نے لوک سبھا میں دی۔ لوک سبھا رکن پارلیمنٹ رکشا نکھل کھڈسے نے پوچھا کہ کیا حکومت نے درج فہرست قبائل کا ڈیٹا بیس بنانے کے لیے علیحدہ این آر سی تجویز کی ہے؟ اس کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے کہا کہ آج تک حکومت نے قومی سطح پر این آر سی کرانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ این آر سی کے مسئلہ کو لے کر مرکزی حکومت پر کئی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں -
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھی اس پورے معاملے پر بیان دیا ہے۔ اپنے آسام کے دورے کے دوران انہوں نے واضح کیا تھا کہ CAA اور NRC کا ہندو مسلم تقسیم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور کچھ لوگ اپنے سیاسی مفادات کی خاطر ان دونوں معاملات کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شہریت قانون کی وجہ سے کسی بھی مسلمان کو نقصان نہیں پہنچے گا۔


Recent Post

Popular Links