لائبریریاں معلومات حاصل کرنے کا مرکز ہوتی ہیں:سرینواس پرساد

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
لائبریریاں معلومات حاصل کرنے کا مرکز ہوتی ہیں:سرینواس پرساد

چامراج نگر۔25جولائی (سالارنیوز)لائبریریاں معلوما ت حاصل کرنے کا مرکز ہوتی ہیں،یہاں معلومات کا خزانہ دستیاب رہتاہے،ان لائبریریوں سے ہر کوئی بھر پور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔یہ بات رکن پارلیمان وی سرینواس پرساد نے کہی۔ انہوں نے یہاں شہر کی لائبریری کے احاطے میں لائبریری کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈجیٹل لائبریری نمایاں طریقے سے کام انجام دے رہی ہے۔یہاں ڈسٹرکٹ لائبریری کی عمارت ایک کروڑروپئے کی لاگت سے تمام جدید سہولتوں سے لیس تعمیرکی جارہی ہے۔عوام کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے اس مقصد کے تحت تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔معلومات حاصل کرنے کیلئے لائبریریاں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔لازمی اور مفت تعلیم ایکٹ سے بچو ں کو مفت اور معیاری تعلیم کاموقع ملتاہے،ان لائبریریوں کے ذریعے جنرل نالج حاصل کرکے طلبہ مسابقتی امتحانوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوسکتے ہیں۔ سرینواس پرساد نے کہاکہ ضلع میں بڑے تعلیمی ادارے میڈیکل کالج،انجینئرنگ کالج،ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پی جی سنٹر سمیت کئی تعلیمی ادارے ہیں۔نوودیااسکول، ڈگری کالج کیلئے درکار فنڈ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پر ریاستی وزیر برائے بنیادی وثانوی تعلیم وضلع نگران کار ایس سریش کمار،رکن اسمبلی سی پٹارنگا شیٹی،این مہیش،سی ایس نرنجن کمار،چامراج نگر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیرمین بی پی شانتامورتی،ڈپٹی کمشنر روی،سٹی منسپل کونسل کی صدر آشاء نٹرا ج اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links