محکمہ تعمیرات کے ذریعے رکن کونسل منوہر نے مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم کیں

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
محکمہ تعمیرات کے ذریعے  رکن کونسل منوہر نے مزدوروں میں راشن کٹس تقسیم کیں

کولار۔25جولائی(ظہیرعالم۔نامہ نگار)ریاست بھر میں گزرے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کی حالت خستہ ہوچکی تھی،کئی مزدور اپنی مزدوری سے محروم ہوگئے او ر ایک وقت کی روٹی کیلئے بھی انہیں مجبور ہوناپڑاتھا۔ریاستی حکومت نے محکمہ تعمیرات کے ذریعے ریاست بھر کے مزدوروں میں اناج تقسیم کرنے کا فیصلہ کیااور مقامی اراکین اسمبلی اور اراکین قانون ساز کونسل کو اناج کی کٹس تقسیم کرنے کی ذمہ داری سونپی۔اس کے تحت رکن قانون ساز کونسل سی آر منوہر نے اپنے انتخابی حلقہ کے تقریباً 2ہزار مزدوروں کو محکمہ تعمیرات کی مدد سے مزدورجن کے پاس محکمہ کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ ہے ان میں اناج تقسیم کیا۔ اناج کی تقسیم کیلئے شہر کے ڈوم لائٹ سرکل کے قریب واقع کے ای بی سمودایابھون میں ایک اجلاس منعقد کیاگیا،جس میں سابق صدربلدیہ بی ایم مبارک کے علاوہ مختلف مزدور اسوسی ایشنوں کئے عہدیدار اور محکمہ کے افسرشریک رہے۔


Recent Post

Popular Links