ریاست میں 3 /کروڑ افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے اگلے دو تین ماہ میں 5 /کروڑکا نشانہ بھی پار کرلیاجائے گا:سدھاکر

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
ریاست میں 3 /کروڑ افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے  اگلے دو تین ماہ میں 5 /کروڑکا نشانہ بھی پار کرلیاجائے گا:سدھاکر

چکبالاپور۔25 جولائی (نامہ نگار) ریاست میں اب تک 3 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ اگلے دو تین ماہ میں 5 کروڑکا نشانہ بھی پار کرلیاجائے گا۔ ہمارے لئے نہایت خوشی کی بات ہے کہ پچھلے دنوں کے مقابلے اب لوگ اپنی رضا مندی سے کورونا ویکسین کیلئے سنٹرس پہنچ رہے ہیں۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر و ضلع انچارج ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہی۔انہوں نے آج شہرکے سرکاری جونیر کالج میں کورونا ویکسین کے میگا کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک جنہوں نے دو ڈوز لئے ہیں ان میں کوئی بھی اب تک شدید متاثر نہیں ہوا۔شروعات میں اس ویکسین کے بارے میں جو غلط فہمیاں تھی یہ سب اب دور ہوگئی ہیں، اس لئے عوام ویکسین لینے کیلئے خودہی آگے آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ا یم پی ایل اسپوٹس نے ضلع کے10ہزار افراد کو ویکسین مفت دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے اس میں آج ہی شہر میں 2ہزار اور 500 منچن ہلی میں دئے گئے، اگلے ہفتہ بھی 2500 /افراد کو ویکسین دیا جائے گا۔ اس کمپنی نے ریاست بھر میں 1 لاکھ افراد کو ویکسین مفت دے رہی ہے، جسکی لاگت تقریبا ً 10کروڑ ہوگی۔ ریاست بھر میں کئی سماجی اداروں کو بھی ویکسین خرید کر دینے کے سلسلہ میں آگے بڑھنے کی جانب توجہ دینی چاہئے۔مرکزی حکومت نے75فیصد ویکسین غریبوں کیلئے مفت دی ہے اور باقی25 فیصد ویکسین نجی اداروں کیلئے مختص کیا ہے۔ اس میں سماجی اداروں کوآگے بڑھنا چاہئے۔ ا س سلسلہ میں ایم پی ا یل اسپوٹس کی خدمات کو سراہا جانا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں بارش کا موسم چل رہا ہے اس سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہوشیار رہنا چاہئے۔ جس سے چکن گنیا، ڈینگو بھی پھیلنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اس لئے عوام کو چاہئے کہ بیدار رہیں۔ اپنے ارد گرد پاکی وصفائی کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ اس لئے ضروری دوائی بھی ہر ایک اضلاع کیلئے روانہ کی جاچکی ہے۔ سدھاکر نے بتایا کہ بروز پیر ایڈی یورپا حکومت کے دو سال مکمل ہورہے ہیں۔ ان دو سالوں میں ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے ساتھ کورونا پر قابو پانے کیلئے کامیاب و بہتر طریقے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جو مزدور مشکلات کا سامنا کر رہے تھے ان سب کی سہولت کیلئے راشن کٹ بھی تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں اچھی بارش ہورہی ہے جس سے زراعی سرگرمیاں تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ اس کیلئے کسانوں کو کھاد اور بیج بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ ضلع میں نیراوری یوجناؤں سمیت تمام ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈی ایم ایف ٹی یوجنا کے50 کروڑ کی لاگت میں یوجنا کو جاری کرنے کیلئے کوشش جاری ہے۔ حکومت بھی ضلع کے نیراوری یوجنا کوترجیحی بنیاد پر لے رہی ہے۔محکمہ لیبرکی جانب سے تعمیری مزدوروں کیلئے راشن کٹ تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی سدھاکر کے ہاتھوں شروع کیا گیا۔ اس موقع پر سٹی منسپالٹی کی جانب سے ایس ایس ایل سی و پی یوسی اور ڈگری میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے 153 طلباء و طالبات کو تہنیت پیش کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آر لتا، سی ای او شیو شنکر، مینگوبورڈ چیرمین کے وی ناگراج،منسپل صدر آنندریڈی، ڈی ہیچ او ڈاکٹر اندرا کباڈے کے علاوہ دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links