بی جے پی کیلئے ایڈی یورپا کی خدمات ناقابل فراموش۔کرشنپا

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
بی جے پی کیلئے ایڈی یورپا کی خدمات ناقابل فراموش۔کرشنپا

بنگلورو۔25جولائی(سالار نیوز) وکلیگا ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین وبنگلوروساؤتھ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی ایم کرشنپا نے کہا ہے کہ بی ایس ایڈی یورپا بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر ہیں۔ پارٹی کے لئے ان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں اسلئے انہیں وزیر اعلیٰ کے طور پر برقرا رکھا جا ئے۔ جگنی علاقہ میں منعقد تہنیتی تقریب میں شرکت کر تے ہو ئے کرشنپا نے اس خیال کااظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایڈی یورپا نے وکلیگا ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا قیام عمل میں لا تے ہو ئے وکلیگا طبقہ کی ترقی کے لئے 500کروڑ روپئے کا فنڈ جاری کیا ہے جس کی وجہ سے وکلیگا طبقہ ہمیشہ بی ایس ایڈی یو رپا کا مشکور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وکلیگا طبقہ کی معاشی، تعلیمی،سماجی اور اقتصادی تر قی کے لئے علاحدہ کارپوریشن کا قیام عمل میں لایا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ وکلیگا طبقہ کے مذہبی رہنماؤں کے احکامات پر عمل کریں گے اور مذکورہ طبقہ کے افراد کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ایڈی یو رپا نے ان پر اعتماد رکھ کر وکلیگا ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا چیرمین بنا یا ہے،جس کی وجہ سے ان کی ذمہ داریوں میں مزید اضا فہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا وکلیگا طبقہ کے بچوں کو تعلیم یافتہ بنا نے کے لئے انہیں اہم دائرہ میں لانا ضروری ہے،ان بچوں کی تعلیم کے لئے اقامتی اسکولوں،کالج اور ہاسٹل کو شروع کئے جا ئیں گے۔ ہو نہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی۔کرشنپا نے کہا کہ وزیر برائے مال گزاری آر اشوک کی قیادت میں انہیں دی گئی ذمہ داری کو بخوبی انجام دینے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔


Recent Post

Popular Links