غنڈہ عناصر کے مکانوں اور ٹھکانوں پر چھاپے، کئی گرفتار

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
غنڈہ عناصر کے مکانوں اور ٹھکانوں پر چھاپے، کئی گرفتار

بنگلورو۔25جولائی(سالار نیوز)غنڈہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کر تے ہو ئے شہر کی پو لیس ان کے مکانوں اوردیگر ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ آج ساؤتھ۔ایسٹ ڈویژن پو لیس نے اپنی حدود میں غنڈہ عناصر کے مکانوں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارکر چند کو گرفتار کیا۔ بیگور پولیس تھانہ کی حدود میں 5غنڈوں کے مکانوں پر چھاپے مار کر پو لیس اہلکار انہیں گرفتار کر نے کے بعد ان کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔آج بھی آڈگوڈی پولیس تھانہ کی حدود میں 20اور الیکٹرانک سٹی پو لیس تھانہ کی حدودو میں 5غنڈوں کے مکانوں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کیاگیا۔ بے بی کے قتل کے بعدساؤتھ۔ ایسٹ ڈویژن پو لیس نے غنڈہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائی کو جاری رکھی ہو ئی ہے۔اس سے قبل غنڈہ عناصر بے بی کے قتل کے معا ملہ میں کورمنگلا پو لیس نے7افراد کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔مذکورہ ملز مین میں دو پر گولی چلا کر پو لیس نے گرفتار کیا ہے۔ساؤتھ۔ ایسٹ ڈویژن کے ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتا یا کہ پولیس اسی طرح غنڈہ عناصر کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہو ئے ان کے مکانوں اور ٹھکانوں پر چھاپے مار کر انہیں گرفتار کرے گی۔


Recent Post

Popular Links