غنڈوں کی سرکوبی کیلئے بنیادی سطح پر پو لیس کو مضبوط کیا جا ئے گا ہوئسلا اور چیتا گشتی کی گاڑیوں کو 24گھنٹے استعمال کرنے کا فیصلہ۔پو لیس کمشنر

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
غنڈوں کی سرکوبی کیلئے بنیادی سطح پر پو لیس کو مضبوط کیا جا ئے گا  ہوئسلا اور چیتا گشتی کی گاڑیوں کو 24گھنٹے استعمال کرنے کا فیصلہ۔پو لیس کمشنر

بنگلورو۔25جولائی(سالار نیوز)شہر کے پو لیس کمشنر کمل پنت نے کہا کہ شہر میں غنڈوں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے نچلی سطح سے پولیس نظام کو مضبوط کیا جا ئے گا۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں لوٹ مار،رہزنی،ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کو روکنے کے لئے ہوئسلا اور چیتا پو لیس گشتی کی سواریوں کو 24گھنٹے استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ شہر کے108پو لیس تھانوں کی حدود میں پو لیس کی گشت بڑھادی گئی ہے۔ کمشنر نے بتا یا کہ عوام سے انہیں شکایتیں موصول ہو ئی ہیں کہ ہوئسلا اور چیتا پو لیس کی سواریاں مناسب طریقہ سے استعمال نہیں ہو پا رہی ہیں،اور پو لیس اہلکار رات کے اوقات میں اپنی گاڑیوں کو پارک کر کے آرام کر تے ہیں، ان شکایتوں کو سنجیدگی سے لے کران سواریوں کی پو لیس تھانوں کے ذریعہ آپریٹنگ کر نے کے بجائے کمشنر دفتر میں موجود کمانڈ سنٹر سے ان کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کمانڈ سنٹر سے ہوئسلا اور چیتا پو لیس سواریوں کے استعمال کی مکمل جانکاری حاصل ہوتی رہے گی۔انہوں نے بتا یاکہ گشتی پولیس اہلکاروں کو ہر 5منٹ میں علاقہ کو بدلنے کا حکم دیا گیا ہے۔کمل پنت نے کہا کہ شہر میں امن و امان ونظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے مقصد سے سماج مخالف عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہو ئے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ شہر کے آٹھوں پو لیس ڈویژنوں کے ڈپٹی کمشنر س آف پولیس کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے غنڈہ عناصر کے مکانوں اور ٹھکانوں پر چھاپے مارکر نہ صرف ہتھیار ضبط کئے ہیں بلکہ ان کے قبضہ سے نقد رقم بھی ضبط کی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ پولیس تھانوں کے افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ غنڈہ عناصر کی سر گرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اوران کے ملوث ہو نے کا پتہ لگنے پر انہیں فوری گرفتار کریں۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ پو لیس تھانوں کی حدو د میں کسی بھی بڑی واردات پر مقامی پولیس انسپکٹر کو ذمہ دار ٹہرایا جا ئے گااور کسی بھی واردات پر ہوئسلا اور چیتاپو لیس کو 5منٹ کے اندر موقع پر پہنچنا ہو گا جس کے لئے انہوں نے ہدایت دی ہے،اس حکم کی پا ما لی کرنے پر متعلقہ پو لیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ گشتی نظام کو مزید بہتر بنا نے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔پو لیس کمشنر کمل پنت نے بتا یا کہ شہر کے پو لیس تھانوں میں 5سال سے زیادہ خدمات انجام دے چکے پو لیس ہیڈ کانسٹیبلوں کا تبا دلہ کیا جائے گا،اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس(انتظا میہ) نشا جیمس نے ایسے پو لیس ہیڈ کانسٹیبلوں کی ایک فہرست تیار کی ہے بہت جلد اس پر کارروائی ہو گی۔


Recent Post

Popular Links